23 نومبر 2026 - 22:23
5 | ڈوبتی ہوئی سلطنت کا پٹا ہؤا صدر، جعل سازی کا سہارا لینے کے لئے کوشاں

ٹرمپ نے مرضی کی تاریخ گھڑتے ہوئے شینزین اجلاس (2026) کو تہران کانفرنس (1943) سے تشبیہ دے کر، ایران کے خلاف جنگ میں شکست اور امریکی عالمی بالادستی کے خاتمے جیسے نمایاں حقائق چھپانے کی ایک مضحکہ خیز کوشش کی ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ 83 سال قبل سابق سوویت یونین، امریکہ اور برطانیہ کے رہنماؤں نے تہران میں سوویت یونین کے سفارت خانے کی عمارت میں حاضر ہو کر دوسری عالمی جنگ کے اہم ترین سفارتی واقعات میں سے ایک کو رقم کیا۔

پانچویں قسط:

پروفیسر فواز جرجس (Fawaz Gerges)

لندن اسکول آف اکنامکس میں بین الاقوامی تعلقات کے پروفیسر "فواز جرجس (Fawaz Gerges)" نے بھی روئٹرز سے گفتگو میں خلیج فارس کے عرب ممالک کے کھاتوں میں تبدیلی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: "خلیج فارس میں زیادہ تر ممالک اس نتیجے پر پہنچ رہے ہیں کہ ایران دیرپا ہے اور اب بھی خطے کے نظام کو درہم برہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔"

جرجس کا ماننا ہے کہ عرب ممالک کو ابتدائی طور پر توقع تھی کہ امریکی-اسرائیلی مسلط کردہ جنگ ایران کو کمزور کرے گی، لیکن ان کی ان توقعات کے برعکس، نتیجہ الٹا نکلا اور خطے کی سلامتی فراہم کرنے کے لئے امریکہ اور تل ابیب کی صلاحیت پر ان کا اعتماد کم ہو گیا ہے۔"

عبد العزیز صغر

اسی طرح [سعودی عرب کے] خلیج فارس ریسرچ سینٹر کے سربراہ "عبدالعزیز صغر" نے جنگ کے اہداف کے حصول میں واشنگٹن کی ناکامی کا حوالہ دیتے ہوئے واضح کیا: "امریکی ایران کے غیر مشروط ہتھیار ڈالنے پر اصرار سے ایک مفاہمت نامے پر دستخط تک پہنچے اور پسپا ہو گئے۔"

درحقیقت، خطے کے بہت سے ماہرین کے جائزوں میں بھی، حالیہ جنگ، سلامتی کے معاملات میں ایران کی پوزیشن کو کمزور نہیں کر سکی اور اس کے برعکس، تہران کو ایک ایسا فریق بنا دیا جسے ـ دنیا کی چھوٹی بڑی طاقتوں کو ـ اپنے حساب کتاب میں ایک بین الاقوامی طاقت کے طور پر لازماً شامل کرنے پڑے گا۔

تاریخ کو اپنی مرضی کے مطابق گھڑ لینا؛ دہشت گرد امریکہ کی پرانی عادت / جعلی بیانیہ نویسی

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ امریکی صدر تاریخ گھڑ رہا ہے۔ ٹرمپ نے بارہا تاریخ کو اپنے سیاسی بیانیوں اور تشہیری مفادات کے مطابق پیش کرنے کی کوشش کی ہے؛ ایسا رویہ جس کے بارے میں امریکی میڈیا نے بھی خبردار کیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی "ایسوسی ایٹڈ پریس" نے 2025 میں ٹرمپ کی طرف سے، امریکہ اور میکسیکو کی جنگ کی تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش کے بارے میں ایک رپورٹ میں لکھا کہ "وائٹ ہاؤس اس جنگ کو امریکہ کی ایک بہادرانہ فتح اور دفاع کے طور پر پیش کرتا ہے لیکن اس کے تاریخی پس منظر، ـ بشمول علاقائی تنازعات، امریکی توسیع پسندی، غلامی اور مقامی باشندوں کی بے دخلی ـ کو نظر انداز کرتا ہے۔

مورخین نے اس خبر رساں ایجنسی کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے زور دیا کہ "یہ بیانیہ امریکہ کی علاقائی جارحیتوں کو غلط طور پر اپنے دفاع کے سانچے میں پیش کرتا ہے، جو درست نہیں ہے۔"

ایک اور مثال عجائب گھروں اور تاریخی مراکز میں ٹرمپ کی طرف سے امریکی تاریخ کا سرکاری بیانیہ دوبارہ لکھنے کی کوشش ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مضمون کا ماخذ: روزنامہ "وطن امروز"

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha